کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے غزہ فلسطین میں انسانی بحران پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ غزہ کو امدادی قافلوں کی رسائی مکمل بند ہونے کی وجہ سے علاج معالجہ، خوراک،پانی سمیت ضروری سامان کی شدیدقلت پیداہوگئی ہے جس کی وجہ سے تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں،غزہ قحط کے دہانے پرہے،60ہزاربچے غذائی قلت کے باعث صحت کی سنگین پیچیدگیوں سے دوچارہیں،لاکھوں افراد بھوک،پیاس سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگیوں سے محروم ہیں ۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ مسلم تنظیم اوآئی سی،عالمی تنظیم اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل ،انسانی حقوق کی تنظیموں کی صلاحتیں مکمل طورپرمفلوج ہوچکی ہے ،یہ ادارے فلسطینی عوام کو اُن کے حقوق دلانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اسرائیل،غزہ فلسطین میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف وزیاں کررہاہے ،اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،انسانیت کیخلاف ان کی وحشیانہ جرائم کااحتساب کیاجائے،اسرائیل پرپابندیاں عائدکی جائے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قراردیاجائے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے مسلم حکمرانوں سے غزہ میں فوری جنگ بندی روکوانے اورانسانی امدادکی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں اپناکرداراداکرنے کی اپیل کی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی عیادت کیلئے آنے والے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
غزہ قحط کے دہانے پر،لاکھوں افرادبھوک کاشکارہیں،حاجی حنیف طیب
Apr 20, 2025