جام نوازعلی (نامہ نگار )جام نوازعلی کے نواحی گاؤں منگلیو بھیل میں چولہے کی چنگاری سے لگنے والی آگ نے غریب مزدور سومار بھیل کے جھونپڑی نما گھر میں موجود سامان چارپائیاں ،بسترے اناج اور دیگر سامان کو جلاکر راکھ کا ڈھیر بنادیا گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ کے تیز شعلوں نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا اور پورے گھر کو جلاکر راکھ کا ڈھیر بنادیا ۔
چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی مزدور کا گھر خاکستر
Apr 20, 2025