حیدرآباد(ڈسٹرکٹ نیوز)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جامع بلال مسجد متصل مزار شریف حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری جامشورو روڈ حیدرآبادمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں آسمانی بجلیوں کے گرنے اورہولناک ڑالہ باری سے جوتباہی و بربادی ہوئی ہے وہ ہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کیلئے قدرت کی طرف سے ایک تنبیہ ہے کہ وہ عوام پر ظلم و ستم سے باز آجائیں اورانہوں نے عوام کیلئے جو زندگیاں تنگ کردیں اس میں کچھ نرمیاں پیدا کریں بدامنی،کرپشن،لوٹ مار اور قتل و غارت گری کو روکیں ورنہ اللہ کی پکڑ اس سے بھی سخت ہو گی انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکمراں اس تنبیہ کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے اپنی اصلاح کریں۔
اسلام آباد میں آسمانی بجلی اور ژالہ باری حکمرانوں کیلئے تنبیہ،سربراہ ملی کونسل
Apr 20, 2025