راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے +جنرل رپورٹر)ضلع سطحی قومی انسداد پولیو مہم اپریل 2025 کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں کیا گیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ،ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ محترمہ مہرین بلوچ، اور عالمی ادارہ صحت کی ایریا کوآرڈی نیٹر شمائلہ اکبر نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مابین بین الاضلاعی بارڈر کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد پولیو اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ پر موجود پوائنٹس ٹو ویکسی نیٹ (PTPs) اور موٹر وے ٹول پلازہ پر قائم ٹرانزٹ ٹیموں کو ضلعی راولپنڈی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، مس شدہ اور مہمان بچوں کے باقاعدہ ڈیٹا کے تبادلے کے لیے گوگل لنک اور واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے، جس میں بارڈرنگ یونین کونسلز کے یو سی ایم اوز اور ایس آئی اے ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ آئی سی ایم کے دوران لو ریسک یونین کونسلز پر مانیٹرنگ ٹیموں کی خاص توجہ دی جائے گی۔ تمام پولیو اسٹیشنز اب پروگرام ایریا امیونائزیشن اور ایمرجنسی فیڈرل انیشی ایٹو ایکشنز کے دائرہ کار میں آئیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اس موقع پر کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسلام آباد میں ہر بچہ پولیو کے قطرے پئے، اور اس مقصد کے لیے تمام ادارے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ راولپنڈی انتظامیہ پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور اسلام آباد کے ساتھ اس مربوط حکمت عملی سے نتائج مزید بہتر ہوں گے۔یہ مہم بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور دونوں اضلاع کی مشترکہ کوششیں اس قومی مشن میں کامیابی کی ضامن ہیں۔
اسلام آباد میں ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائیگا،ڈی سی اسلام آباد
Apr 20, 2025