سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کلر سیداں میں احتجاج

Apr 20, 2025

 کلر سیداں (نامہ نگار)پنجاب میں سرکاری ہسپتا لو ں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کلر سیداں میں  احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں تحصیل کلر سیداں کے بنیادی مراکز صحت کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اوربنیادی مراکز صحت کی نج کاری کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے واضع کیا کہ وہ  سرکاری ہسپتالوں کی نجی کاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر آصف محمود پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے ۔اس موقع پر مظاہرین نے لاہور میں پرامن احتجاج کے دوران مرد و خواتین ملازمین پر پولیس کے لاٹھی چارج  اور واٹر کینن کے استعمال جس سے متعدد ڈاکٹر ز اور ہیلتھ ورکرززخمی ہو گئے تھے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کپا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے  اور وہ اس حق سے کسی طور پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گئے ۔

مزیدخبریں