تربیلا(نامہ نگار) تربیلا پاور اسٹیشن ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکرٹری عمران خان نے چیئرمین تربیلا پاور ونگ فیصل ارشد کو آل واپڈا ہائیڈل پاور ہاؤسیز کا چیئرمین نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی بحیثیت چیئرمین نامزدگی سے آل واپڈا پاور ہاؤسیز کے ملازمین کے مسائل حل ہونے میں بڑی مدد ملے گئی۔ مرکزی قیادت کی وساطت سے واپڈا اتھارٹی تک ملازمین کے مسائل براہ راست پیش ہونگے۔ تربیلا پاور ہاؤس کی پوری یونین تربیلا پاور ونگ سے چیئرمین فیصل ارشد کو آل واپڈا ہائیڈل پاورہاؤسیز کا چیئرمین نامزد کرنے پر مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان و مرکزی قیادت کے دلی طور شکر گزار ہیں۔ اور انکو ملازمین کی واپڈا ملازمین کے لئے بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
فیصل ارشدواپڈا آل ہائیڈل پاور ہاؤسیسز کے چیئرمین نامزد
Apr 20, 2025