فوڈ سیکورٹی سنگین مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے ، کریم عزیز ملک

Apr 20, 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین کیپٹل آفس ایف سی سی آئی کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ فوڈ سیکورٹی ایک سنگین مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے جس پر ارباب اختیار کو فی الفور توجہ دینی ہوگی۔پاکستان کی آبادی چوبیس کروڑ سے زائد ہے اس کو ہم نے محفوظ کرنا ہے جس کیلئے زرعی زمینوں کو محفوظ کرنا ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے نائب صدر طارق جدون،اشفاق احمد، چیئرمین کوارڈنیشن ملک سہیل کیساتھ اپنے ایک بیان میں کیا۔

مزیدخبریں