مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی صدر، وزیراعظم، بلاول   یوسف رضا، ایاز صادق کی مبارکباد 

Apr 20, 2025

 اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج (اتوار )کو ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں