ریٹائرڈ صنعتی ورکروں کو محکمہ ماہانہ 5 ارب روپے جاری کر رہا ہے: جاوید احمد  

Apr 20, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن جاوید احمد شیخ نے کہا ہے کہ 5لاکھ سے زائد ریٹائرڈ صنعتی ورکروں کو محکمہ ماہانہ 5 ارب روپے سے زائد پنشن جاری کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ مدت ملازمت پوری نہ کرنے والے ریٹائرڈ ورکروں کو کروڑوں روپے کی گرانٹ بھی جاری کی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت محکمہ ای او بی آئی نے کنٹری بیوشن کی مد میں 40 فیصد زائد کنٹری بیوشن اکٹھی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ ایج بینیفٹس کے ریجنل ہیڈز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشن لاہور مراتب علی ڈوگر اور دیگر ریجنل ہیڈز بھی موجود تھے۔ چیئرمین جاوید احمد شیخ نے کہا کہ صنعتی اداروں سے مزدوروں کا کنٹری بیوشن اکٹھا کر کے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کو ماہانہ پنشن دی جا رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ کے ریجنل ہیڈز اور فیلڈ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ آخری سہ ماہی میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں