دنیا بھر میں مصروف عمل پاکستانی ڈاکٹرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں:ڈاکٹر الفرید ظفر

Apr 20, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا امیر الدین میڈیکل کالج سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر ز بیرون ملک دکھی انسانیت کی خدمات کا فریضہ سر انجام دینے والے اپنی مادر علمی اور پاکستان کا فخر ہیں۔ دنیا بھر میں مصروف عمل پاکستانی ڈاکٹرزہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت اور مہارت سے ملک اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے رواں سال 2025 میچ میں امریکہ میں ریزیڈنسی پروگرامز میں کامیابی حاصل کرنیوالے اے ایم سی سے فارغ التحصیل ڈاکٹرزجو اس وقت نیشنل ہیلتھ سروس برطانیہ و آئرلینڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں