لاہور( کامرس رپورٹر)انٹر پینیور ،آرگینیک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنیوالے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا حکومت آرگینک خوراک اورمصنوعات کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے کامیاب ممالک خصوصاًچین کیساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرے۔ حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کرسامنے آ سکتا ہے۔ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے منصوبوں کو فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدی فہرست میں اضافے کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان اور اس کیلئے باضابطہ بجٹ مختص کرے جس سے نجی شعبہ بھی اس جانب راغب ہوگا۔ مستند رپورٹ کے مطابق چین ،امریکہ ،جرمنی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور ترکی جیسے ممالک پہلے ہی آرگینک مصنوعات کی پیداوار، تحقیق اور عالمی مارکیٹنگ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان ممالک سے شراکت داری جدید زرعی ٹیکنالوجی، تربیت، سرمایہ کاری اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گی بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔
حکومت آرگینیک خوراک منصوبوں کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کرے:نجم مزاری
Apr 20, 2025