لاہور(نامہ نگار) سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے فرضی ریسکیو مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ فرضی ریسکیو مشقیں کھیرا پل، بی آر بی نہر میں کی گئیں۔فرضی ریسکیو سیلابی مشقوں میں 8 ریسکیو بوٹس اور 60 سے زائد ریسکیورز نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ لاہور نے بھی فرضی مشق میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شاہد وحید قمر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صہیب بٹ نے فرضی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق ان فرضی مشقوں کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کو یقینی بنانا ہے۔ یہ فرضی مشقیں محکمہ جات کے مابین ہم آہنگی اور اجتماعی ریسپانس کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں۔
ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے فرضی ریسکیو مشقیں
Apr 20, 2025