قصور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عمران علی نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد قومی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ غلام مصطفی سحر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل اقبال، ڈاکٹر ولید منظور، فوکل پرسن ڈبلیو ایم او اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مائیکروپلان بھی چیک کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 51ہزار828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ مہم کے دوران 6ماہ سے لیکر 5سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جا رہے ہیں۔ ضلع میں مجموعی طور پر 2990ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںعلاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کا بھی اچانک دورہ کیا۔
انسداد پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی: ڈپٹی کمشنر قصور
Apr 20, 2025