آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ نادر مرزا نے جیت لی 

Apr 20, 2025

 اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2025 Leg-2 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد کے ٹینس کمپلیکس میں آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2025 Leg-2 میں پاکستان،قازقستان، سنگاپور، ترکی، جاپان، چین، آسٹریا، ازبکستان، برطانیہ، کینیڈا، روس، سویڈن، کوریا، سعودی عرب، تیونس، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، رومانیہ اور سری لنکا سمیت 18 ممالک کے 36 لڑکوں اور 24 لڑکیوں نے حصہ لیا۔بوائز سنگلز فائنل میں نادر مرزا فتح یاب ہوئے جب ان کے حریف تکایا ایشی انجری کی وجہ سے کھیلنے سے قاصر رہے ۔ مہمان خصوصی محی الدین احمد وانی وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پی ٹی ایف کے سرپرست سینیٹر سلیم سیف اللہ خان مہمان خصوصی تھے اختتامی تقریب میں پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی،پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) ضیاء الدین طفیل، کرنل (ر) گل رحمن، ڈائریکٹر سکیورٹی پی ٹی ایف،سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، قومی اور بین الاقوامی ٹینس کھلاڑیوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں