حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ۔ منگل کو سندھ حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ اس وقت پاکستان کورونا کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے، ملک کے بڑے شہروں کو کورونا کی نئی شکلوں کا سامنا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ہسپتالوں پر بتدریج بوجھ بڑھ رہا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 7.8 فیصد ہو گئی ۔حکومت سندھ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلوس خطرناک ہونگے، محکمہ صحت وبائی مرض کا غیر معمولی پھیلائو برداشت نہیں کر سکتا لہذا الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ29 اپریل کو ہونے والے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کیا جائے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پولنگ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ دوران پولنگ صرف پریذائیڈنگ افسران موبائل فون استعمال کر سکیں گے، خواتین کے لیے مختص پولنگ سٹیشن میں مرد سکیورٹی اہلکار بھی نہیں جا سکیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024