ہانگ کانگ نےبھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بھارتی پروازوں پر ہنگامی پابندی عائد کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے ادارے محکمہ سول ایویشن اتھارٹی کی انتظامیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نئی دہلی سے ہانگ کانگ آنےوالی پرواز میں تقریبا 49 مسافروں کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں نے 4اپریل کو بھارت سے ہانگ کانگ کا سفر کیا تھا ۔ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو تین ہفتے کے لئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔جس کے باعث بھار ت اور فلپائن کی تمام پروازوں پر دو ہفتے کی عارضی طور پر پاپندی لگائی گئی ہے۔حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے کورونا کی نئی لہر پر قابو پانے کے لئے ہانگ کانگ کے تمام ایئر پورٹ پر باقاعدگی سے باہر سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو تین ہفتے کے لئے قرنطینہ کیا جاتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024