شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ تبدیل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے:غلام دستگیر
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹے وعدوں سے عوام کو سہانے خواب دکھائے عمران خان نے وزارتوں کی تبدیلی کو مذاق اور پاکستان کو تجربہ گاہ بنارکھا ہے دھاندلی کے زریعے ملک پر مسلط ہونیوالی تحریک انصاف کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ تبدیل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے خادم اعلیٰ شہباز شریف کی ضمانت پر دو دن بعد ہونیوالے اختلافی نوٹ پر قوم کو تشویش ہے تحریک انصاف حکومت کی تمام پالیسیاں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں حکومتی کارکردگی سیاسی مخالفین کیخلاف انتقام کیخلاف کچھ نہیں ہے مہنگائی اور غربت کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں رمضان المبارک کے مہینے میں ایک کلو چینی کے حصول کیلئے شہری لائنوں میں لگے ذلیل و خوار ہورہے ہیں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کو مہنگائی سے نجات ملی اور اشیاء خوردونوش میں مکمل ریلیف مل رہا تھا ۔