ساہوکا ( نامہ نگار) ساہوکا اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں جعلی و دو نمبر آئسکریم، لا ل پیلے رنگوں والے مشروبات ،مضرِصحت قلفیاں اور برف کے گولے و پاپڑ سمیٹ دیگر مضر صحت اشیاء بیچنے والوں نے دیہاتی علاقوں کا رخ کرلیا، موٹر سائیکل رکشوں، ریڑھیوں و سائیکلوں پر نصب ہیوی ڈیوٹی سپیکر ز پر اونچی آواز میں ریکارڈر پیغامات میں قلفی لو، ٹھنڈی آئیسکریم لو، املی آلو بخاری اور گنے کا شربت لو جیسے صوتی پیغامات چلنے سے مریض ، بوڑھے بزرگ اور طالب علموں اورروزہ داروں و دیگر دیہی مکین شدید ذھنی کوفت کا شکار ہونے لگے، ایڈورٹائزنگ چلنے سے معمولات زندگی نماز، پڑھائی، نیند و دیگر شدید متاثر ہونے لگے ہیں۔ ساہوکا ، دیوان صاحب ، چک نمبر 307 ای بی ڈوگراں والہ، جملیرا اور فتح شاہ سمیت گردونواح کے دیہاتی علاقوں میں موٹر سائیکل رکشوں، ریڑھیوں و سائیکلوں پر نصب بھاری سائونڈ سسٹم چلنے سے لوگ ذھنی، دماغی ،چڑچڑا پن و دیگر امراض کا شکار ہونے لگے، مکینوں سردار لیاقت علی ڈوگر کونسلر ، خرم شہزاد ، محمد اجمل ، محمد نعیم سنڈھل ، حاجی محمد ابدال ، سیف اللہ ، محمد انور ڈوگرودیگرنے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ساہوکا میں مضر صحت آئس کریم‘ قلفیوں اور مشروبات کی فروخت
Apr 20, 2021