استعماری پٹھولاک ڈاؤن میں بھی عالمی امن سے کھیل رہے ہیں، حامد موسوی
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ استعماری سرغنہ امریکہ اور اس کے پٹھو بھارت و اسرائیل لاک ڈاؤن میں بھی عالمی امن سے کھیل رہے ہیں ، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی علاقائی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے ، اقوام متحدہ کا کام صرف اپیلیں کرنا رہ گیا ہے ، مظلوموں پر چڑھائی میں معاون بننے والے ادارے نے روش نہ بدلی توحشر لیگ آف نیشنز سے برا ہوگا ، پاکستا ن کے اندر گھسنے کی دھمکیاں دینے والا ازلی دشمن ڈرون گرائے جانے سے سبق لے آفتوں کے دوران بھی عساکر پاکستان مادر وطن کیلئے چوکس ہیں، کورونا وبا کے دنوں میں بھارتی آرمی چیف کا جنگی جنون میں دیوانہ ہونا لمحہ فکریہ ہے4ماہ میں جنگ بندی کی 765خلاف ورزیاں جنگ کو چنگاری دینے کے متراف ہیں ، مسلمانان عالم ماہ رمضان میں خشوع و خضوع کے ساتھ کورونا کے خاتمے اور ظالمین برأت کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔