فیڈرل سیکرٹریٹ کے 4 محکموں کے انتظامی امور منتقل
اسلام آباد(خبرنگار)وفاق نے فیڈرل سیکرٹریٹ کے 4 محکموں کے انتظامی امور منتقل کر دیئے۔کابینہ ڈویژن نے باضابطہ میمورنڈم جاری کر دیا ۔نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کا انتظام وزارت تجارت سے تعلیم کو منتقل کردیاگیا۔ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسیو کا انتظام وزارتِ صنعت سے پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل۔نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کنٹرول وزارت بین الصوبائی رابطہ سے قومی ورثہ ڈویژن کو منتقل۔انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کا انتظامی کنٹرول وزارتِ اطلاعات سے خارجہ کو منتقل۔رولز آف بزنس 1973 میں ضرروی تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویڑن کا باضابطہ میمورنڈم جا ری کردیاگیاہے۔