انگلینڈ کا بند سٹیڈیمز میں کرکٹ میچز کرانے پر غور
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے بند سٹیڈیم میں میچز کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ رواں سال انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، پاکستان اور آئرلینڈ کی میزبانی کرنی ہے اس سلسلہ میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے میچز مانچسٹر، لیڈز اور ساوتھمپٹن کے بند سٹیڈیم میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے جس کی وجہ ہے کہ ان سٹیڈیمز میں رہائش، ٹریننگ سمیت دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جو کسی بھی انٹرنیشنل سیریز کے لیے درکار ہوتی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی رواں سال انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے ہو سکتا ہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ جلد اس حوالے سے کسی نتیجہ پر پہنچ سکیں جس میں سیریز کے شیڈول کو فائنل کیا جائے گا۔