لاک ڈاون کے دوران کرکٹ میں کرپشن کا خدشہ ہے:آئی سی سی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاون میں کرکٹ میں کرپشن کا خدشہ ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران کرپشن ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ حلقوں، کھلاڑیوں اور منتظمین کو خبردار کردیا ہے، آئی سی سی نے انکشاف کیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران کرپٹ عناصر سوشل میڈیا پر متحرک ہیں۔چیف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل کے مطابق لاک ڈاون کے باعث کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ مصروف ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے کرپٹ افراد کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔چیف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ تعلقات کو بعد میں استعمال کیا جا سکتا ہے، کرکٹرز ایجنسٹس اور پلیئرز ایسوی ایشنز اور ایجنٹس کو تمام بورڈز کو صورتحال بتادی گئی ہے۔