حکومت صرف بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ والوںکی مددکر رہی ہے :فرقان عزیز
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ٹکٹ ہولڈرقومی اسمبلی این اے 82 جماعت اسلامی فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت ان لوگوں کی مدد کر رہی ہے جن کے پاس بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ تھے لاکھوں لوگ اس امدادی پروگرام میں رجسٹرڈ ہی نہیں اصل مستحقین کو نظر انداز کیا جارہاہے ۔الحمداللہ نوجوان فرنٹ لائن پر آکر قوم کی خدمت کر رہے ہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ینگ مرکزی انجمن تاجران ضلع گوجرانوالہ عہدیدارن کو کرونا وائرس کش سپرے کے لیے دی گئی سپرے مشینوں کی تقسم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔