گکھڑمنڈی: 2سگے بھائیوں کا زمیندار کی 4کنال زرعی اراضی پر قبضہ کی کوشش
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) دو سگے بھائیوں کا زمیندار کی زرعی زمین پر قبضہ کی کوشش تفصیلات کے مطابق محمد اعظم سکنہ چندرکے کی زرعی اراضی چار کنال جس کا وہ قابض ومالک ہے اس پر اسی گائوں کے دو سگے بھائی محمد عارف اور محمد عاشق پسران حسین زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں جن کے خلاف محمد اعظم نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سول کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھی ہے اس کے باوجود ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر اس زرعی اراضی پر بار بار قبضہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔
محمد اعظم نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قبضہ گروپ بھائیوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔