حکومت کی پالیسیاں درست سمت پر گامزن ہیں:ایس اے حمید
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) موجودہ حکومت کی پالیسیاں درست سمت پر گامزن ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا عالمی مالیاتی اداروں کو ترقی پذیر ممالک کے معاشی بحران کا باور کروانا اور ریلیف حاصل کرنا بے مثال کامیابی ہے اور وہ دنیا بھر میں ایک مدبر لیڈر کے طورپر ابھرے ہیں جنہوں نے ترقی پذیر ممالک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور آواز اٹھائی اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے یوسی 9میں پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔