پنڈی بھٹیاں :گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار‘شہری پریشان
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار ) شہر اور گردونواح آوارہ اور پاگل کتوں کی بھرمار سے چھوٹے بچوں سمیت مردوخواتین پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں۔آئے روز ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے انسان تو انسان حلال جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ راہ چلتے سائیکل اور موٹرسائیکل سوار تو ان کے کاٹنے سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کو اس بابت فی الفور نوٹس لیکر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے احکامات جاری کرنے چاہییں۔