چین سے ہائبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اے پی پی) چین سے ہائبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان پہنچ گئے ہیں، درآمد کئے گئے بیج سے 33 ہزار 333 ہیکٹر رقبہ پر چاول کی فـصل کاشت کی جا سکے گی۔ ہائیبرڈ بیجوں کے استعمال سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی۔ بیج برآمد کرنے والی چینی کمپنی کے جنرل مینیجر ژالیانکنی نے کہا کہ ہونگکی سیڈ انڈسٹری چین میں ہائیبرڈ بیج تیارکرنے والی بڑی کمپنی ہے جس نے پاکستان کو بیج برآمد کرنے معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا کی وباء کے باعث بیجوں کی ڈیلیوی میں تاخیر ہوئی ہے۔