وزیر اعظم کی اپیل پر عالمی اداروں کا قرضوں کی وصولی کو موخر کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ‘ ریما
لاہور( این این آئی)لالی ووڈ سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پر بڑا مشکل وقت ہے اور طاقت ممالک کی معیشتوں کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر ترقی یافتہ ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے قرضوں کی وصولی کو موخر کرنے اور مزید امداد کا اعلان کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ریما خان نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی مشکل آئی مخیر شخصیات نے مستحق لوگوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کورونا کی وبا ء میں بھی یہی جذبہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میری اپیل ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور رمضان المبارک میں بھی نادار اور مستحق خاندانوں کی اسی طرح مدد کی جائے ۔