اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7 ڈاکے، لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا
لاہور (نامہ نگار)ڈاکوؤں اور چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لوٹ لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں عامر کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے مالیت، ملت پارک میں تنویر کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالیت، ڈیفنس میں ناصر کی فیملی سے ساڑھے3 لاکھ روپے مالیت، گرین ٹاؤن میں عاطف کے گھر سے3 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت، کاہنہ میں نوید کے گھرسے3 لاکھ روپے مالیت، شالیمار شمشیرکی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت، باٹا پور میں یاسر کے گھر سے ایک لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ راہزنی کی وارداتوں میں 4 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون بھی لوٹ لئے گئے۔ چوروں نے ماڈل ٹاؤن اور ستوکتلہ کے علاقوں سے 2گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد، بھاٹی گیٹ، شیرا کوٹ، نشتر کالونی اور مغلپورہ کے علاقوں سے5موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔