بنگلہ دیش: لاک ڈائون میں مذہبی رہنما کی نماز جنازہ میں ایک لاکھ افراد کی شرکت
ڈھاکہ (نیٹ نیوز) کرونا وائرس کے باعث مجمع پر پابندی اور جزوری لاک ڈائون نافذ ہونے کے باوجود بنگلہ دیش میں ایک مذہبی رہنما کی نماز جنازہ میں کم از کم ایک لاکھ افراد کی شرکت سے پولیس اور حکومتی عہدیدار بھی حیران رہ گئے۔ مارچ کے وسط سے جزوی لاک ڈائون نافذ ہے اور مساجد میں بھی مخصوص تعداد سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔