کرونا، چین کونتائج بھگتنا ہونگے، ٹرمپ: تیار نہیں کیا، تحقیق ضرور کرسکتے ہیں : سربراہ ووہان انسٹیٹیوٹ
واشنگٹن (نیٹ نیوز+ انٹر نیشنل ڈیسک) عالمی وبا کرونا وائرس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو نتائج بھگتنے کی وارننگ دیدی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وائرس کا پھیلائو اگر غلطی تھی تو غلطی ہوئی ہے‘ لیکن چین اگر جانتے بوجھتے ہوئے ذمہ دار ہے تو پھر یقینی طورپر اس کے نتائج آنے چاہئیں۔ ٹرمپ نے کہا 1917ء کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی۔ سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہو گئی یا جان بوجھ کر کی گئی سازش ہے؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے۔ ادھر چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کوئی غلطی نہیں کی۔ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کے سربراہ نے کہا کرونا ہم نے تیار نہیں کیا۔ تحقیق ضرور کرتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چینی سرکاری اخبار چائنہ ڈیلی نے 2018ء میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائیرولوجی کی لیب کی تصاویر شائع کی تھیں جس میں 1500 اقسام کے مختلف وائرسز کے نمونے ٹوٹی ہوئی سیل والے ریفریجریٹر میں رکھے گئے تھے۔ یہ وہی لیبارٹری ہے جو کہ ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کے قریب واقع ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس اسی علاقے سے پھیلا ہے۔