راجن پورکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے۔فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کوہ سلیمان کے سیلابی ریلے کے باعث پینتالیس بستیاں زیرآب آئیں،سیلابی پانی سے تیرہ ہزارسات سوایکڑپرکھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔نالے کاہا سلطان کے سیلابی ریلے سے پانچ سوپچپن گھروں کو بھی نقصان پہنچا ، جس سے تین ہزارافراد متاثر ہوئے جبکہ پانی میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہوا ۔متاثرین سیلاب حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح کم ہونے کے ساتھ ہی نقل مکانی کرکے جانے والے متاثرین سیلاب اپنے گھروں کو واپس آرہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024