ملک بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،مساجد اور اجتماعات میں علمائے کرام شب برات کے فیوض و برکات بیان کریں گے جبکہ عوام قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبور پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کریں گے۔ روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نصف شعبان کو آسمان پر نزول فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں۔ اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ اپنے بندوں کی بخشش فرما دیتے ہیں
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38