لیور پول فٹ بال کلب کے نامورکھلاڑی ا ین رش کا دورہ رفاہ یونیورسٹی
اسلام آباد(نا مہ نگار)لیور پول فٹ بال کلب کے نامور اور گلوبل ایمبسڈر ا ین رش نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ا ین رش فاؤنڈیشن (آن رش فائومڈیشن) اور آکسفورڈ کریٹو ہب کے توسط سے لیور پول اکیڈیمی کو پاکستان میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے پاکستان میںبنیادی سطح پر فٹ بال کے فروغ میں مدد ملے گی۔این رش نے اس موقع پر بتایا کہ یہ اُن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے جس کے دوران اُنہوں نے لوگوں میں فٹ بال کے لئے بہت جذبہ اور شوق دیکھا ہے۔ اس کام کے لئے بنیادی سطح پر آج ہی سے کام کا آغاز ہونا چاہیے تاکہ دوسرے مرحلے میں باہر سے کوچ کی کوچنگ کورسز کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے فٹ بال دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی بین الاقوامی معیار کے فٹ بال کھلاڑی پیدا ہوں۔ ہمیں قومی ترقی کے لئے تعلیم اور کھیلوں کو مربوط کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کا بین الاقوامی برادری میں اچھا تشخص اجاگر ہو سکے۔ اس موقع پر اء ین رش نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی فٹ بال ٹیم کو کھیل کے بارے میں قیمتی ہدایات بھی دیں۔