آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی 2ہم جنس پرست فاسٹ بالر ز نے آپس میں شادی کرلی
کرائسٹ چرچ (آئی این پی)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں سے تعلق رکھنے والی 2خواتین فاسٹ بالرز نے آپس میں شادی کرلی۔آسٹریلیا کی نکولا ہینکاک اور نیوزی لینڈ کی ہیلی جینسن کی شادی کی تقریب گزشتہ ہفتے ہوئے جس کے بعد دونوں خواتین فاسٹ بالرز ہنی مون منانے کیلئے نکل چکی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔خیال رہے کہ دائیں ہاتھ کی فاسٹ بالر 26 سالہ ہیلی جینسن نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، وہ 8 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ دائیں ہاتھ کی فاسٹ بالر 23 سالہ نکولا ہینکاک کا تعلق آسٹریلیا سے ہے ۔ وہ آسٹریلیا کی قومی ویمن ٹیم میں تو جگہ نہیں بنا پائیں تاہم وہ اپنے ملک کی اے ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں وکٹوریہ اور ملیبرن سٹارز کی طرف سے کھیل چکی ہیں ۔