گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات ، الیکٹرونکس کا سامان اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈکیتی ، چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صدر بیرونی کو جعفر شاہ نے بتایا کہ میرے بھائی کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات ، الیکٹرونکس کا سامان اور دیگر اشیاء چوری کر لئے گئے تھانہ مورگاہ کو حلیمہ خاتون نے بتایا کہ میں ہسپتال دوائی لینے جا رہی تھی دو عورتوں نے مجھے سپرے کرکے بیہوش کردیا اور دو افراد کے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گئیں مجھ سے 20 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے تھانہ روات کواشرف نے بتایا کہ سبز نمبر پلیٹ لگی گاڑی میں سوار دو ڈاکوئوں نے مجھے روکا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوٹاون کو شاہ زیدنے بتایا کہ میری کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ پیر ودھائی کو سعید اختر نے بتایا کہ میری نئی گاڑی غائب کرلی گئی ہے تھانہ نیوٹاون کو واجد رشیدنے بتایا کہ مدعی کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا ۔