شمالی آئر لینڈ، خاتون صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
لندن (اے پی پی) شمالی آئر لینڈ میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک خاتون صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، پولیس نے ہلاکت کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیدیا۔پولیس کے مطابق آئر لینڈ کے شہر لندنڈیری میں ایک 29سالہ خاتون صحافی لیرا میکی کو ہنگامہ آرائی کے دوران گولی مار دی گئی،صحافی نے قتل ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر شہر میں ہنگامے کی تصاویر شئیر کی تھیں جس کے کیپشن میں لکھا کہ تمام شہر آج رات پاگل نظر آ رہا ہے۔اس تصویر میں دو گاڑیوں کو آگ لگی ہوئی ہے جبکہ ہوڈڈ شرٹس پہنے نامعلوم افراد پولیس کی گاڑیوں پر پٹرول بم اور پٹاخے پھینک رہے ہیں۔