بدین: بس الٹ گئی، خاتون بچے سمیت 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی
بدین(آن لائن+ آئی این پی)صوبہ سندھ کے علاقے مورجھر کے قریب مٹھی سے کراچی آنے والی مسافر بس الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس مٹھی سے کراچی جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔حادثے کے جاں بحق 7 افراد میں 6 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بدین میں قائم انڈس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہیں‘ تاہم زخمیوں میں زیادہ تر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ضلع تھرپارکر سے ہے جبکہ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور اور کلینر بھی شامل ہے۔