پنجاب کابینہ میں ردوبدل نہیں ہو رہا: صمام بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں ردوبدل نہیں ہو رہا۔ وزیراعظم کو کابینہ میں تبدیلی کا اختیار ہے مگر ابھی پنجاب کابینہ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں فوری تبدیلی سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ فیصلے کررہے ہیں۔ وزراء کی کارکردگی سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہی دی جاتی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عام آدمی کیلئے رمضان میں ریلیف نظر آئے گا، رمضان المبارک میں عوام کیلئے آسانی پیدا کریں گے۔