سید طالب رضوی بنک آف پنجاب کے نئے سربراہ نامزد
لاہور / اسلام آباد (پ ر) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سید طالب رضوی کو بینک آف پنجاب کا نیا سربراہ نامزد کر دیا۔ گذشتہ روز ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی اور کابینہ کی بریفنگ کی پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب بینک کی صدارت کا عہدہ عرصہ چھ ماہ سے خالی تھا۔ طالب رضوی کو پیشہ وارانہ طور پر مستند جانا جاتا ہے۔ وہ 25 سال سے بینکنگ کے شعبہ سے وابسطہ ہیں اور گزشتہ 12 سال سے مختلف بینکوں میں سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدوں پر فرائض سرانجام دیئے۔