افغان حکام نے طالبان سے قطر میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے
کابل(آن لائن)طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صدر دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قطری حکومت نے افغان نمائندوں کی فہرست کو مسترد کر کے نئی فہرست بھیجی ہے ،جس میں افغانستان کے تمام شعبوں کی نمائندگی نہ ہونے پر افغان حکومت نے فہرست مسترد کردی۔افغان حکام کے مطابق قطری حکومت کا اقدام قابل قبول نہیں، قطر 250 افغان نمائندوں کو آنے کی اجازت دے۔افغان صدارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مطالبات تسلیم نہ کرنے تک دوحہ مذاکرات منسوخ کیے ہیں۔