عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہفتہ کی سہہ پہر بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی ، سیکرٹری جنرل ارشد داد ، سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین،سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ ، وفاقی کابینہ کے اہم اراکین ، چاروں صوبوں کے گورنر اور سینئر پارٹی رہنماء اجلاس میں شریک ہوں گے اجلاس میں وفاقی کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں ، پنجاب ، کے پی کے میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی اور اس کے پارٹی پر اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا غربت کے خاتمے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے منشور پر عملدرآمد پر غور ہوگا اجلاس میں یکم مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے تاسیسی فنکشن اور چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں یوم تاسیس کے پروگرام منعقد کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی جائیں گی عمران خان حکومتی امور کی انجام دہی میں پارٹی کے تجربہ کار افراد کی سپورٹ کے حوالے سے بھی امور زیر غور لائیں گے ۔