کیری ڈبے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبے نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں نوجوان صداقت علی جاں بحق اس کا بھائی زخمی ہو گیا ، فیروزوالہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی، پنڈ فیروزوالہ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل رکشہ تباہ ہو گیا ، اس کا ڈرائیو ر زخمی ہو گیا ، جس سے طبی امدا دکے لیے ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔