سابق آئی جی پنجاب جاوید سلیمی کے تبادلے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سابق آئی جی پنجاب جاوید سلیمی کے تبادلے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پولیس آرڈر 2002 میں آئی جی کی پوسٹنگ کا دورانیہ تین سال ہے۔سابق آئی جی جاوید سلیمی کا چھ ماہ کے بعد تبادلہ کردیا گیا۔موجودہ حکومت 8 ماہ کے عرصے میں تین آئی جی پنجاب تبدیل کر چکی ہے۔