تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کمی طلبہ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیگی: ابراہیم حسن مراد
لاہور (پ ر) پریذیڈنٹ یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کمی کے باعث طلبہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے اور اس صورتحال کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی اور حکومت تعلیمی شعبے میں مالی بحران کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ پریذیڈنٹ یو ایم ٹی کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ایچ ای سی کو 25 ارب کا خسارہ ہوا ۔