نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیدار آج مزار اقبال پر حاضری دیں گے
لاہور (نیوزرپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام آج 11بجے صبح کارکنان تحریک پاکستان و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مزار علامہ محمد اقبالؒ پر حاضری دیں گے، پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں شاعر مشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے 81 ویں یوم وفات کے موقع پر کل ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ’’یوم اقبالؒ‘‘ کی مرکزی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن اور چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے ۔