کرکٹ کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار اہم ہے: کامران صابر
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) صابرز کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو کامران صابر کا کہنا ہے کہ گریڈ ٹو میں ٹیم رجسٹر کروانے کا مقصد کرکٹ کا فروغ اور ایسے نوجوانوں کےلیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے قائداعظم ٹرافی یا اس سطح کے مقابلوں میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ وہ نوائے وقت کیساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کسی بھی کھیل کے فروغ اور اسکی مقبولیت میں اضافے کےلیے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کےلیے ناصرف ملک کے اندر بلکہ بیرون ملک بھی کھیل کے مواقع پیدا کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجراظہر زیدی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اور دلچسپی سے کھیل کے ساتھ کھلاڑیوں کا بھی فائدہ ہے۔ ایسے لوگ جو خود کھیل کا عملی تجربہ رکھتے ہوں انکا انتظامی طور پر کرکٹ کو سپورٹ کرنا خوش آئند ہے ۔ گریڈ ٹو کرکٹ میں معیار خاصا بہتر رہا ہے تاہم بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
ہماری سرگرمیاں صرف چند ہفتے تک محدود نہیں ہونگی بلکہ پورا سال ٹیم کو مصروف رکھا جائیگا۔ کھلاڑیوں کی سلیکشن اوپن ٹرائلز کے ذریعے کی گئی جبکہ بعض کھلاڑیوں کو انکی اچھی کارکردگی کے پیش نظر بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔