سیف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ، پاکستان کی 12 رکنی ٹیم 4 مئی کو سری لنکا جائے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کولمبو میں کھیلی جانے والی سیف جونئیر اتھلیٹکس چیمپن شپ میں شرکت کے لئے آٹھ لڑکوں اور چار لڑکیوں پر مشتمل قومی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم چار مئی کو سری لنکا جائے گی یہ بات اے ایف پی کے سر براہ جنرل (ر) اکرم ساہی نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑی بوائز کے ایونٹس میں ڈسکس تھرو۔ 100میٹر200میٹر 400 میٹر چار سو ضرب چار اور سو ضرب چار ریلے میں جبکہ گرلز میں ہماری کھلاڑی 100میٹر۔200میٹر۔ اور سو ضرب چار ریلے میں شر کت کریں گی۔ ایشین گیمز کےلئے ٹرائلز13 مئی کو ہونگے مینز کےلئے ٹرائلز 200میٹر 400میٹر۔ 400 میٹر ہرڈلز چار سوضرب چار ریلے اور جیولن تھرو میں لئے جائیں گے جبکہ ویمنز کےلئے ٹرائلز100میٹر۔ 200 میٹر اور ٹرپل جمپ کے لئے کرائے جائیں گے۔ ٹرائلز کے فورا بعد ایشین گیمز کے لئے کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا۔