سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتساب قانون میں ترمیم اور بہتری آنی چاہیے اور احتساب کی دھار دو طرفہ نظر آئے ہم نے بہت کہا تھا ترمیم کر لیں مگر یہ کسی بات پر نہ آئے یہ نہیں ہو سکتا ان پر تلوار گرے اورکہیں کہ اسے کند کر دیں جیل اور گیٹ آئوٹ کی بات بھی نہیں کر رہے عجیب سی بات لگتی ہے بے لاگ احتساب ہونا چاہیے بیشک کسی کو نہ چھوڑیں احتساب کے دائرہ کار اور حدود پر قومی بحث ہو رہی ہے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے اس امر کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام ایک ٹی وی پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں بات ہوئی ہے کاروائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتی ان کیمرہ اجلاس کے معاملے پر کسی کے اعتماد کو نہیں چھوڑنا چاہتے تاہم نیب کی کاروائیوں کا دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے سندھ میں کوئی معیار ہوتا ہے دوسرے صوبوں میں کچھ اور سندھ میں لوگوں کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے حکمران جماعت کے حوالے سے یہ فرق واضح ہے ہماری سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا آصف علی زرداری بارہ سالوں تک جیلوں میں رہے سیاستدانوں کا ہفتوں میڈیا ٹرائل ہوتا ہے جسکی تلافی بھی ممکن نہیں ہوتی اور جرمانے بھی انتہائی کم ہیں نامعلوم اور گمنام ای میلز کے ذریعے جھوٹے ریفرنسز نہیں بننے چاہیں اس طرح ایک طویل کیس بن جاتا ہے اور دما دم مست قلندر ہوتا ہے ہم مہذب طریقے سے اچھے ماحول میں ان معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں بد سلوکی اور دہرے معیار کو ختم ہونا چاہیے ان معاملات میں جب شنوائی نہیں ہوتی تو غم و غصے کی لہر دوڑتی ہے ہم سب غلطیوں کے پتلے ہیں بے لاگ احتساب کے معاملے پر ہم مدد کرنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کو ہمیشہ احتساب کی سخت دھار کا سامنا کرنا پڑا کڑوے سچ سامنے آچکے ہیں سندھ میں ہمارے رہنمائوں کو گرفتار کر کے تنگ و تاریک کمروں میں ڈالا گیا امتیازی احتساب نہیں ہونا چاہیے اور کاروائیوں کے حوالے سے کورٹ کا عمل یکساں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ہم عدالتوں کو مُکے دکھائیں انتشار پیدا کرنیوالی باتوں سے گریز کرنا چاہیے یہ بات درست ہے کہ احتساب قوانین میں بہتری کے حوالے سے بات پارلیمینٹ میں آکر رک جاتی ہے یقیناً یہ پارلیمینٹ کی ذمہ داری ہے نواز شریف کے پاس اکثریت تھی انہیں میثاق جمہوریت کی پاسداری کرتے ہوئے بروقت فیصلے کر لیتے تو بہتر رہتے مگر میں جیل یا گیٹ آئوٹ کی بات بھی نہیں کر رہی پارلیمینٹ میں یہ معاملات آجاتے تو لوگوں کو حوصلہ ہو تا یہی منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے پلی بارگین جیسی شق پر اعتراضات اٹھے کیونکہ اس شق کی وجہ سے قسمت جاگ جاتی ہے لوٹے ہوئے مال پر بات ہو جاتی ہے پھر کھلی چھٹی مل جاتی ہے اور دوبارہ اس کام کو احتمال رہتا ہے احتساب قوانین میں ترامیم آنی چاہیں ایسا لگے کہ احتساب کی دھار دو طرفہ ہے یہ نہیں ہو سکتا ان پر تلوار گرے تو اسے کند کر دیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024