پنجاب اور سندھ میں اقرباپروری کا رواج , کے پی کے کیطرح دوسرے صوبوں میں بھی قابل افسران کو لگایا جائے: عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں اقرباپروری کا رواج ہے، جہاں ذاتی تعلقات اور "جی حضوری"کی بنیاد پر تقرریاں کی جاتی ہیں، ہم نے پشاور میں جدید سہولیات سے آراستہ شوکت خانم تعمیر کیا، خیبر پختونخوا کیطرح دوسرے صوبوں میں بھی قابل افسران کو لگایا جائے تو وہ موثر کارکردگی دکھاتے ہین۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ چیف جسٹس کی چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی تعریف قابل قدر ہے، پختونخوا کیطرح قابل افسران کو لگایا جائے تو وہ موثر کارکردگی دکھاتے ہیں، پنجاب اور سندھ میں اقربا پروری کا رواج ہے، جہاں ذاتی تعلقات اور "جی حضور ی'©'کی بنیاد پر تقرریاں کی جاتی ہیں، پنجاب اور سندھ میں پولیس و انتظامیہ کی مکمل بربادی دکھائی دیتی ہے ۔ پشاور میں سہولیات کے فقدان خصوصاًسیوریج کے نظام میں کلیدی اقدامات کی ضرورت ہے، اس بارے میں چیف جسٹس کے ریمارکس کا خیبر مقدم کرتا ہوں، ان سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیں زیادہ توجہ اور مسائل مہیا کرنے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی پشاور میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ شوکت خانم تعمیر کیا، عمران خان نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ بہتر نہیں ہوا تو 30ڈاکٹر ز نوکریاں چھوڑ کر باہر سے یہاں کیوں آئے؟ میرے خیال میں چیف جسٹس کیلئے دوسوال اہم ہیں۔